ایران

ایران کا فوجی پروگرام دوسری ریاستوں کےخلاف نہیں ہے، ایرانی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کا فوجی پروگرام محض دفاع اور ڈیٹرنس کے لیے ہے اسے کسی ایسی ریاست کے خلاف استعمال نہ کیا جائے جو ایران کے خلاف جارحیت کرنے کا نہیں سوچ رہی ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے اتوار کے روز ایران کے فوجی پروگرام میں خلل ڈالنے اور ایران مخالف نئی پابندیاں عائد کرنے کے واشنگٹن کے منصوبے پر امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے اس اشتعال انگیز بیان کا مقصد ایرانو فوبیا کے ناکام منصوبے کو ہوا دینے اور علاقائی ممالک کے درمیان اختلافات کے بیج بونے کے ذریعے امریکی ساختہ ہتھیاروں کی مارکیٹنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران، نظام اسلامی اور قومی سلامتی کے تحفظ کا طاقتور بازو ہے، کنعانی

کنعانی نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے برعکس، ایران نے ہمیشہ اچھی ہمسائیگی، بات چیت، شراکت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ غیر ملکیوں کی مداخلتوں سے دور علاقائی ممالک کی سلامتی اور مشترکہ مفادات کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات مغربی ایشیا کے خطے میں عدم تحفظ، عدم استحکام اور تنازعات کی جڑ ہیں، اس ملک کے لیے بہتر ہو گا کہ علاقائی ریاستوں کی جانب مداخلت اور لاپرواہی کا رویہ روک دیا جائے اور خطے کی اقوام کو تعاون کے ذریعے استحکام اور امن کو بڑھانے کی اجازت دی۔

انہوں نے بے بنیاد الزامات لگانے کو امریکہ کی پرانی عادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر خطے کا امن خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مداخلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرے اور مشرق وسطیٰ میں امن اور خوشحالی لانے کے لئے خطے کے ممالک کو آزاد پالیسی اپنانے دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button