ایران

ایرانی بحریہ نے جدید ٹیکنالوجی والے اینٹی سب میرین ڈرون کو فعال کردیا

شیعیت نیوز: ایران کی بحریہ نے سمندر کے اندر اور بیرونی سطح پر اہداف کی کھوج لگانے اور زیرآب اہداف کو ڈرون کے ذریعے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرکے عملی طور پر جدید ٹیکنالوجی والے اینٹی سب میرین ڈرون فعال کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی بحریہ نے سمندر کے اندر اور بیرونی سطح پر اہداف کی کھوج لگانے اور زیرآب اہداف کو ڈرون کے ذریعے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرکے عملی طور پر فعال بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے مفرور بادشاہ رضا شاہ پہلوی کے بیٹے کا دورہ اسرائیل

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زیر آب اہداف کی شناخت اور انہدام کے نظام میں پیشرفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلامی جہموری ایران کی بحری افواج نے ایسا ڈرون سسٹم ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے سمندر کے اندر اور سطح آب پر موجود دشمن کے اہداف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی ایرانی جوانوں نے ملک کے اندر ہی ایجاد کیا ہے جس میں سوچار ٹیکنالوجی سے استفاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ احمد اقبال کا شہراعتکاف آمد، ہزاروں معتکفین اور منہاج القرآن کی انتظامیہ کی جانب سے ان کا بھرپور استقبال

تسنیم نیوز کے مطابق سونار آواز کے ذریعے جہازرانی اور فاصلے کی شناخت کو کہتے ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے مطابق پانی کے اندر صوتی لہریں ایجاد کرکے بحری جہازوں، کشتیوں اور زیرآب تنصیبات کی کھوج لگانے کے ساتھ ان کی سمت اور فاصلے کو پتہ کرسکتے ہیں۔ آب دوز، سمندری آپریشن میں استعمال ہونے والے جہاز اور ہیلی کاپٹر اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے زیرزمین اہداف کا پتہ لگاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button