ایران

بیت المقدس کی آزادی عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے، آیت اللہ آملی لاریجانی

شیعیت نیوز: ایران کی تشخیص مصلحت کونسل کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے۔ امت مسلمہ کی فلسطینی عوام کے لئے حمایت صہیونی حکومت کی نابودی کا باعث بنے گی۔

رپورٹ کے مطابق قم میں یوم القدس کے حوالے سے منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت کے موقع پر آیت اللہ آملی لاریجانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے عالمی یوم القدس کا تصور پیش کیا۔ آج اس دن کی برکت سے پوری دنیا میں لاکھوں افراد فلسیطنیوں کی حمایت کے لئے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے بیت المقدس کی آزادی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کو درپیش اہم مسائل میں سے ایک بیت المقدس کی آزادی بھی ہے اسی لئے رہبر معظم نے ہمیشہ اس مسئلے کے بارے میں خصوصی تاکید کی ہے کہ یوم القدس کو ہمیشہ زندہ رہنا چاہئے۔

تشخیص مصلحت کونسل کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ ایرانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہمیشہ کی طرح یکجہتی کا اظہار کرتی رہے گی۔ آزادی بیت المقدس کی یہ تحریک بالاخر کامیابی سے ہم کنار ہوکر غاصب صہیونی حکومت کا ناپاک وجود ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام کا عظیم الشان قدس ریلی کا انعقاد

دوسری جانب ایرانی صدر مملکت تہران میں عالمی یوم القدس کی ریلی میں شریک لوگوں کے ہجوم میں شامل ہو گئے۔

اس ریلی میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی کا عوام نے خیر مقدم کیا اور انہوں نے صدر کے ساتھ ’’ امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’ اسرائیل مردہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔

صدر رئیسی نے مختصر الفاظ میں کہا کہ یوم القدس مارچ میں شرکت کا پیغام امت اسلامیہ کی یکجہتی کا اعلان کرنا ہے اور ناجائز صیہونی ریاست اور علاقے کی حکومتوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش سلامتی کی تعمیر نہیں ہے اور نہ ہو گی۔

اس سال ایرانیوں نے تہران اور تمام شہروں اور دیہاتوں میں مقامی وقت کے مطابق 10 بجے زبردست اور شاندار مظاہرے شروع کر دیے۔

ایرانی عوام نے القدس اور غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے جو صیہونی حکومت کے مظالم اور محاصرے کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button