اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای رمضان مبارک کی مناسبت سے ایرانی اعلیٰ حکام ملاقات کریں گے

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے رمضان مبارک کی مناسبت سے آج سہ پہر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے رمضان مبارک کی مناسبت سے آج سہ پہر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے اور رہبر معظم کی امامت میں نماز مغرب و عشا ادا کرنے کے بعد افطار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی اسرائیلی حکومت کا وجود خطے میں اختلافات اور انتشار کی بنیاد پر ہے، ناصر کنعانی

دوسری جانب ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے کہا ہے کہ جعلی اسرائیلی حکومت داخلی خلفشاری اور احتجاج کی وجہ سے حواس باختہ ہوگئی ہے۔ شام پر حملے اسرائیل کی اندرونی شکست کی علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے شام میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے اہلکاروں کی نماز میں شرکت کی۔

انہوں نے ان شہیدوں کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے صبر، ایثار کو سراہتے ہوئے ان شہداء کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

مخبر نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ملک کی سرزمین پر حملہ کرنے کو اس غاصب حکومت کی اندرونی تباہی کی علامت قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تل ابیب حکومت داخلی خلفشاری اور احتجاج کی وجہ سے حواس باختہ ہوگئی ہے۔ شام پر حملے اسرائیل کی اندرونی شکست کی علامت ہے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خودمختار ملک کی سالمیت پر حملہ ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کے دن دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی مشیر میلاد حیدری اور مقداد مہقانی شہید ہوگئے تھے۔ شہداء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button