اہم ترین خبریںایران

ایرانی فوج نے امریکی طیارے کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے پہلے بھگادیا

شیعیت نیوز: کچھ دیر پہلے ایران کی فوج نے ریڈار سسٹم پر امریکی طیارے کی نشاندہی کے بعد مذکورہ طیارے کو وارننگ دیتے ہوئے ملکی فضاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کا طیارہ EP-3E بحیرہ عمان میں پرواز کے دوران ایرانی کی سمندری حدود سے نزدیک ہورہا تھا۔ ایرانی بحریہ کے بہادر سپاہیوں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی طیارے کو وارننگ کے سگنل بھیجے اور ملکی فضاؤں میں داخل ہونے سے طیارے کو روک دیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سمندروں میں گشت کرنے والوں کے لئے بھی سمندری حدود مشخص ہوتی ہیں۔ فضائی حدود کسی بھی ملک کی سرحدوں کا اہم حصہ شمار ہوتی ہیں جن کو کنٹرول اس ملک کے پاس ہوتا ہے۔ زمین، سمندر اور فضا تینوں سرحدیں ملک کا حصہ ہیں۔

فضائی سرحد مختلف حصوں پر مشتمل ہے جن میں وہ مقامات بھی شامل ہیں جہاں پرواز کی ممانعت یا نوفلائی زون شمار کیا جاتا ہے۔ ان حصوں میں پرواز کی حدبندی کا تعین ان دونوں ممالک کے ہوائی اڈوں سے کیا جاتا ہے جہاں سے سفر کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم نے دنیا میں دینی جمہوریت کا حقیقی نمونہ پیش کیا، سید اسماعیل خطیب

دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ دشمن عوام میں تفرقہ پیدا کرکے ایران کی حاکمیت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی بحریہ کمانڈر ایڈمرل امیر شہرام ایرانی نے رشت میں حضرت باقر العلوم (ع) نیول اسپیشلائزیشن ٹریننگ سینٹر کی شہید بہشتی مسجد میں قرآنی محفل کے بعد خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی محافل ہر روز بحریہ کے تربیتی مراکز اور 14 سے زائد یونٹس میں منعقد ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روح کو تقویت دینا اور بحری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے رمضان کے مقدس مہینے کی برکات سے مستفید کرنا قرآنی محافل کے انعقاد کے اہم مقاصد میں سے ہے۔

بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ آج دشمن ہمارے جوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور عوام میں تفرقہ پیدا کرکے ایران کی حاکمیت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ہمیں روحانی جذبے کو تقویت دینے اور جوانوں کی تعلیم کے ذریعے دشمنوں کو شکست دینا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button