اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین: جنین بٹالین کا صیہونی آبادکاروں پر حملہ

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی کے مسلح ونگ سرایا القدس سے وابستہ جنین بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے میں واقع صیہونی آباد کاروں کے علاقے شاکید کواپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جنین بٹالین نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنین بٹالین کے ایک گروہ نے صیہونی آباد کاروں کے علاقے شاکید میں حملہ کیا ہے۔

مقامی فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اس آپریشن میں جنین بٹالین کا ایک گروپ حیفہ اسٹریٹ پر واقع تعن جیم ٹاؤن کے قریب صہیونی فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینیوں نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے خلاف 18 مختلف آپریشن انجام دئیے ہیں جن میں فائرنگ، بم دھماکے اور کوکٹل مولتوف کے آپریشن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا ہدف امریکہ کو عراق اور شام سے نکالنا ہے، سربراہ مارک ملی

فلسطینی شماریات کے ادارے معطی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے اب تک 17 صیہونی مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ میں 7 صیہونی ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے فروری کے مہینے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے خلاف ایک ہزار ایک سو زائد آپریشن کیے جس کے نتیجے میں آٹھ صہیونی ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوئے۔

جنوری میں فلسطینی گروہوں کی کارروائیوں میں سات صہیونی ہلاک، اڑتالیس زخمی ہوئے تھے جبکہ پینتیس فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہا پسندی اور دہشت گردی میں شدت آ گئی ہے جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے بھی ہر ممکن شکل میں صیہونیوں کا جواب دینے کا عزم کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button