اہم ترین خبریںپاکستان

یکم رمضان کی سحری کے وقت کراچی سے دو فعال شیعہ نوجوان ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

جبکہ مختار فورس کراچی کے سابق رہنما سیدعسکری زیدی کو سحری کے وقت ان کی رہائش گاہ امروہہ سوسائٹی سے سادہ لباس والے لے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کے غیر آئینی اقدامات کا ایک بار پھر آغاز، شہر قائد سے ایک ہی رات میں دو شیعہ فعال نوجوان سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے دو فعال شیعہ نوجوانوں روح اللہ ترابی اور عسکری زیدی کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر جبری طورپر لاپتہ کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نمائش چورنگی پر جے ڈی سی کی سحری کا آغاز گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم رمضان کو سحری کے وقت شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند روح اللہ ترابی کو ان کی رہائش گاہ عباس ٹاون کے نذدیک سے اٹھایا گیا۔

جبکہ مختار فورس کراچی کے سابق رہنما سیدعسکری زیدی کو سحری کے وقت ان کی رہائش گاہ امروہہ سوسائٹی سے سادہ لباس والے لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ماورائے آئین وقانون یہ گرفتاریاں بنیادی شہری آزادی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، اگر کسی شخص پر کوئی جرم ثابت ہوتو اسے وارنٹ کے ساتھ گرفتار کیا جانا چاہیے اور عدالت کے روبرو پیش کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button