ایران

جو بائیڈن کا نوروز پیغام منافقانہ ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ناقابل تغیر حصہ ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز امریکی صدر کے نوروز کی مناسبت سے پیغام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے نوروز کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے پیغام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ایک ناقابل تبدیلی حصہ ہے، جس کی عکاسی ہر سال اس کے عہدیداروں کے نوروز پیغام میں بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو برقرار رکھنے اور ان میں شدت لانے کے ساتھ ساتھ ایرانی خواتین کی حمایت کا دعویٰ امریکی حکومت اور اس کے ایران مخالف رہنماؤں کی منافقت اور دشمنی کا مظہر ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے نوروز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایک بار پھر ایرانی عوام کی حمایت کا جھوٹا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تبدیلی کیلئے قومی خود اعتمادی اور بیداری کی ضرورت ہے، آيت اللہ علی خامنہ ای

دوسری جانب بعض ممالک کے سربراہوں نے عید نوروز کے موقع پر اپنے پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عید نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نوروز، نئے سال اور بہار کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

روسی ایوان صدر کرملین ہاوس کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ عالمی جشن پوری دنیا کے بہت سے لوگوں کے لئے تاریخی، ثقافتی اور روحانی ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے اور موسم بہار کی آمد اور نئی زندگی کی امنگ اس کی علامت ہے۔

قرقیزستان اور لہستان، کے سربراہوں نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اور ایرانی عوام کو نوروز اور نئے ایرانی سال پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سال ایرانی قوم کی خوشحالی اور ترقی میں اہم ثابت ہو گا۔

تاجیکستان اور ازبکستان کے صدرور نے بھی نئے ایرانی سال 1397 ہجری شمسی اور جشن نوروز کی مناسبت سے اپنے ایرانی ہم منصب اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button