مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے ایک فلسطینی بچی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: کل ہفتے کے روز صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام میں دو نوجوانوں اور ایک فلسطینی بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان میں سے ایک کو شدید زدو کوب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے لڑکے محمود عابدین کو اس وقت روکا جب وہ باب العامود کے علاقے میں چہل قدمی کر رہا تھا، پھر اسے زبردستی کنٹرول روم میں لے گئےاور حراست کے دوران فوجیوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس کے پاتھوں اور ٹانگوں پر بندوق کے بٹ مارے۔

لڑکے کے کنٹرول روم سے نکلنے کے بعد جب وہ سلطان سلیمان اسٹریٹ پر پہنچا تو آباد کاروں نے اس کا پیچھا کیا، اسے بُری طرح مارا پیٹا اور دوبارہ کنٹرول روم میں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہیں، موساد کا سابق اہلکار تمیر فردو

اسرائیلی فوجیوں نے لڑکے عابدین پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاں برسائیں، پیرامیڈیکس نے اسے گرفتاری اور آبزرویشن روم میں حراست کے دوران ابتدائی علاج فراہم کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے لڑکے عابدین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جب کہ اسے ہتھکڑیاں اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے باب العامود کے علاقے سے ایک فلسطینی بچی کو گرفتار کر کے اس پر تشدد کیا اور اسے مقبوضہ بیت المقدس کے حراستی اور تفتیشی مراکز میں لے گئے۔

کل صبح قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی بچے کو اسکول جاتے ہوئے گرفتار کیا اور اسے سینے، گردن اور چہرے پر شدید زدوکوب کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان احمد الرکن کو سلوان قصبے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا، جب اسے مسجد اقصیٰ کےباب الحطہ سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button