عراق

عراقی حکمت ملی اتحاد کا سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: عراق کے حکمت ملی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں ان کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی بھی شامل ہے۔

عراق کے حکمت ملی اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ سے خطے کے استحکام میں مدد ملے گی۔ ہم سعودی عرب اور جمہوریہ اسلامی ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام دشمن کے خلاف جنگ کی بنیاد اور مزاحمت کا محور ہے، سید حسن نصراللہ

عراق کے حکمت ملی اتحاد کے سربراہ عمار حکیم نے مزید کہا کہ اس طرح کا معاہدہ خطے کے استحکام اور مضبوطی میں موثر کردار ادا کرے گا اور اسے خطے کو متاثر کرنے والے ممالک کی جانب سے جاری کردہ تنازعات کے منفی پہلوؤں سے دور رکھے گا۔

یاد رہے کہ بروز جمعہ مورخہ 10 مارچ 2023ء کو ایران اور سعودی عرب نے چین کہ جو دونوں ممالک کے درمیان خفیہ مذاکرات کی میزبانی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں،ناصر شیرازی

سہ فریقی بیانیہ میں کہا کہ اس معاہدہ سے (ان شاء اللہ) اگلے دو ماہ کے اندر اندر ایک حیران کن پیشرفت کو مشاہدہ کیا جائے گا جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بحالی، دونوں ممالک کے سفارت خانے دوبارہ کھولے جانے اور سفیروں کے تبادلے وغیرہ سمیت مختلف امور شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button