ایران

ایران نے دو جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران سے دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ عناصر قرار دے کر ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران کے داخلی اور عدالتی امور میں جرمن حکومت کے مداخلت پسندانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ عناصر قرار دیتے ہوئے ملک بدر کردیا گیا ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ تہران میں جرمن سفیر کو بھی ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی پہلی ترجیح احترام کی مبنی پر باہمی تعلقات اور تعاون کو برقرار رکھنا ہے، لیکن اگر بعض فریقی ہمارے ملک کے بنیادی قوانین اور علاقائی سالمیت کو نظر انداز کرنا چاہیں تو متبادل آپشنز کا تعین ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ضرورت سے زیادہ مطالبات کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

خیال رہے کہ دہشت گرد گروپ تندر کے سرغنہ کو موت کی سزا سنانے کے ایرانی اقدام کے بعد جرمنی نے حال ہی میں ایرانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو طلب کر کے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی آزادی نزدیک ہے اور ہم بہت جلد قدس میں نماز ادا کریں گے، شیخ القطان

صوبہ تہران کے محکمہ انصاف نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جمشید شارمہد کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 67 سالہ ایرانی شہری 23 دہشت گردانہ حملوں کی سازشوں میں ملوث تھا اور پانچ کار روائیوں پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

دوسری جانب شام کے زلزلہ زدہ عوام کے لیے ایران کا 14 واں امدادی طیارہ شامی شہر حلب کے ہوائی اڈے پر اترا۔

یہ بات حلب میں ایران کے قونصل جنرل سلمان نواب نوری نے شام میں ارنا کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ شام کے زلزلہ زدہ عوام کے لیے ایران کا 14 واں امدادی طیارہ شامی شہر حلب کے ہوائی اڈے پر اترا اور اب تک ایران کی 407 ٹن انسانی امداد ا14 طیاروں کے ساتھ پہنچ گئی ہے۔

ان کے کہنے کے مطابق اس کھیپ میں خوراک اور دودھ کا پاؤڈر شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button