ایران

ایرانی وزیر کھیل کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، مشیر جاں بحق17 افراد زخمی

شیعیت نیوز: ایران کے صوبہ کرمان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر کھیل زخمی ہوگئے ہیں، ان کے سر اور ہاتھ میں چوٹیں آئی ہیں۔

کے مطابق، ایران کے صوبے کرمان میں وزیر کھیل اور نوجوانوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو بافت شہر کے اسپورٹس کمپلیکس میں لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔

کرمان کے گورنر ہاؤس کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور وہ بافت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بافت شہر کے محکمۂ کھیل اورنوجوانوں کے سربراہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

وزیر کھیل کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر میں 17 افراد سوار تھے جو بافت اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوئے، وزیر کھیل سید حمید سجادی کے سر اور ہاتھ میں چوٹیں آئی ہیں۔

اسپورٹس کے وزیر نے بافت شہر کے کھیلوں کے منصوبوں کا دورہ کرنے کے لیے اس شہر کا سفر کیا تھا۔

تازہ اطلاعات میں وزیر کھیل سمیت تین افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ رئیسی نے ارومیہ جھیل کے لیے پانی کی منتقلی کے منصوبے کا افتتاح کردیا

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور ماسکو کے فوجی و دفاعی تعلقات کو دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے دائرے میں قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران و روس کے فوجی و دفاعی تعلقات کسی بھی ملک کے خلاف نہیں۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون اور تعلقات، یوکرین میں فوجی بحران کے آغاز سے کہیں پہلے سے جاری ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے تعلق سے ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات سیاسی محرکات کے حامل ہیں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور ماسکو کے بڑھتے ہوئے تعلقات و تعاون کو دونوں ملکوں کے حکام کے عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی، تجارتی، صنعتی، توانائی اور نقل و حمل میں دونوں ملکوں کی قوموں کے مشترکہ مفادات کے دائرے میں ہے اور بینکنگ اور مالی شعبوں میں بھی یہ تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button