ایران

آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی اہلیہ کا انتقال، رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی اہلیہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔

رپورٹ کے مطابق، آج شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ نماز میں آیت اللہ استاد شہید مرتضی مطہری کے خاندان اور بعض عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوری نظام سے اغیار کی دشمنی سیاسی نوعیت کی ہے، آیت اللہ خامنہ ای

یاد رہے کہ آیت اللہ شہید مرتضی مطہری معاصر زمانے کے ایک مایہ ناز عالم تھے اور انہیں انقلاب اسلامی کے نظریاتی معماروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

شہید مرتضی مطہری امام خمینی (رہ) کے انتہائی نزدیکی اور قابل اعتماد شاگردوں میں سے ایک تھے۔

شہید مرتضی مطہری کی شہادت پر امام خمینی نے فرمایا تھا کہ میں اپنے ایک عزیز بیٹے سے محروم ہوگیا ہوں۔ امام خمینی نے اپنے پیغام شہید مرتضی مطہری کے افکار کو زندہ رکھنے اور نوجوانوں کو ان کی کتابیں پڑھنے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ماضی میں مغربی ممالک نے امریکہ کی ایسی تابعداری نہیں کی جیسے اس وقت کر رہے ہیں، روس

یاد رہے شہید مرتضی مطہری کی شریک حیات محترمہ اعظم (عالیہ) روحانی انتقال کرگئیں تھی۔

بیت شہید مرتضیٰ مطہری (رہ) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیاکہ تمام مومنین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی اہلیہ، آج شب جمعہ اور شب ولادت امام حسین علیہ السلام اس دارفانی سے کوچ کر گئیں۔

اس اعلامیہ میں آیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آیت اللہ مطہری کی اسلام کے تئیں بے شمار خدمات مرحومہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی، مرحومہ خود علم و ادب سے تعلق رکھتی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button