متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پر تحفظات، ایم ڈبلیوایم کے وفدکی ن لیگی سینیٹر پیر صابر شاہ سے ملاقات
سینیٹر پیر صابر شاہ نےایم ڈبلیوایم رہنماؤں کے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پرتمام تر تحفظات کو بغور سنا اور انہیں منطقی قرار دیتے ہوئے ان تحفظات کودور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سینیٹر پیر صابر شاہ سےان کے آفس میں ملاقات ۔ ایم ڈبلیوایم کے وفد میں مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی، ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغاسید علی رضوی اور مرکزی سیکریٹری روابط محسن شہریار شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصرعباس کی وفدکے ہمراہ ثاقب اکبر نقوی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور قبر پر حاضری
ایم ڈبلیوایم کے وفد نے سینیٹر پیرصابر شاہ کی توجہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کی جانب مبذول کرواتے ہوئےاپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ بل قومی سلامتی و استحکام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ثبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، ملکی حالات اور ماضی کے واقعات ایسے کسی شدت پسندانہ سوچ کے عکاس بل کی منظوری کی اجازت نہیں دیتے، ایک ایسا بل جس میں محترم اور مقدس شخصیات کا کوئی معیار معین نہیں ،سزا اور جزا کے تعین کیلئے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کس طرح آئینی تقاضوں کو پورا کرتا ہے ؟
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ساتھیوں سمیت کل راولپنڈی سے خود گرفتاری دینے کا اعلان
بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر پیر صابر شاہ نےایم ڈبلیوایم رہنماؤں کے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پرتمام تر تحفظات کو بغور سنا اور انہیں منطقی قرار دیتے ہوئے ان تحفظات کودور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔