اہم ترین خبریںپاکستان

چراغ ِ علم وعمل ،معروف دانشورسید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی نماز جنازہ ادا، آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی نماز جنازہ جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

شیعیت نیوز: چراغ ِ علم وعمل ،معروف دانشورسید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اورانہیں آہوں اور سسکیوں میں  سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہترین لب ولہجے کے مالک ، انتہائی ملنسار شخصیت ، ماہر علم وادب ، سابق صدر آئی ایس او پاکستان، موجودہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل اور صدرنشین البصیرہ سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی نماز جنازہ جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے خلاف کلین اپ آپریشن شروع، داعش کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

نماز جنازہ مفسرقرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی زیر اقتداء اداکی گئی، نماز جنازہ میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی ، علامہ عارف واحدی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سربراہ تحریک اہل حرم مفتی گلزاراحمد نعیمی ،سفیر جمہوری اسلامی ایران محمد علی حسینی سمیت مختلف سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں چاہنے والے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کا جسد خاکی کو شاہ اللہ دتہ ٹاون D-12 کےقبرستان منتقل کیا گیا جہاں سینکڑوں عزیز واقارب کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ آج علم وادب کا ایک اور عظیم ستارہ منوں مٹی تلے ابدی نیندسو گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button