اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی کھیپ روانہ

ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امورخارجہ کے زیر اہتمام پاکستانی قوم کی طرف سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ٹن سے زائد امدادی سامان روانہ کیا گیا

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان (MWM) علامہ راجا ناصرعباس جعفری کی ہدایات پر شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امورخارجہ کے زیر اہتمام پاکستانی قوم کی طرف سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ٹن سے زائد امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے توسط سے پاکستانی قوم کی طرف سے شامی متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش اور کمبل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی منافقت اور کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی پشت پناہی، ایم ڈبلیوایم اور ایس یو سی نے ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ کردیا

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا شام کے زلزلہ متاثرین کو اس وقت امداد رسانی کی اشد ضرورت ہے۔ شام پر ظالمانہ بین الاقوامی پابندیوں، موسم کی شدت اور جنگ زدہ ہونے کیوجہ سے شام میں ایک بڑے انسانی المیہ کی سی کیفیت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زلزلہ میں فوت ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لیے دعائے خیر کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button