ایران

ایران کی چوالیسویں سالگرہ کےموقع پر عماد میزائل اور شاہد 136ڈرون کی نمائش

شیعیت نیوز: اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے جشن کے مارچ میں دارالحکومت تہران میں عماد بیلسٹک میزائل اور ڈرون شاہد 136 کو عوام کے سامنے رکھا گیا۔

خیال رہے کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ہر سال مارچ کے دوران بعض عسکری کامیابیوں کو عوامی نمائش کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کے جشن کے حوالے سے دارالحکومت تہران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے 1400 شہروں اور 38000 شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بری افواج کی نقل و حرکت دنیا کی فوجوں کی سطح پر منفرد ہے، جنرل کیومرث

دوسری جانب حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے صحیفہ سجادیہ کی شرح کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے آخر میں انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے کی مناسبت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب امام خمینی قدس سرہ نے اسلامی جمہوریہ کا اعلان کیا تو بہت سے تنگ نظر لوگوں کو لگا کہ یہ انقلاب زیادہ دن تک نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، اب انقلاب اسلامی کی فتح کا 44 واں سال ہے۔ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود اس لمبی عمر کا راز لوگوں کا اتحاد ہے، اگر یہ ہم آہنگی اور اتحاد جاری رہا تو یہ انقلاب انشاء اللہ امام زمانہ ارواحنا لہ الفدا کے ظہور تک باقی رہے گا۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ میری تمام عزیزوں سے گزارش ہے کہ 22 بہمن کے عظیم الشان مارچ میں پرجوش شرکت کریں اور اپنی آواز کو دنیا تک پہنچائیں، اس سے دشمنوں کے حوصلے پست ہوتے ہیں اور ان کی رسوائی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button