اہم ترین خبریںپاکستان

انقلاب اسلامی کی عزت اور طاقت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کی بنیاد ملی جدوجہد اور مضبوط مذہبی وابستگی ہے،علامہ شبیرمیثمی

تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کی بقا کا راز وہاں کی عوام کی نظام سے وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی عظیم رہنماء کی قیادت میں کامیاب ہوا، جس سے وہاں کی عوام کو سماجی، سیاسی، ثقافتی اور عالمی سطح پر نئی روح ملی۔

یہ بھی پڑھیں: جشن ولادت مولائے کائنات امام علیؑ و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی کراچی میں تقریب کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی عزت اور طاقت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کی بنیاد ملی جدوجہد اور مضبوط مذہبی وابستگی ہے۔ تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کی بقا کا راز وہاں کی عوام کی نظام سے وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے۔ انقلاب اسلامی، اسلام کی سیاسی اور معنوی زندگی کا باعث بنا ہے اور لوگوں کو اسلام کی عظمت سے روشناس کرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button