ایران

ایران کے ڈرون پروگرام کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

شیعیت نیوز: امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران کے ڈرون پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکہ نے اپنی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہوئے ایران کے ڈرون پروگرام کے بہانے کچھ نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

ایران کے بارے میں واشنگٹن کے دوہرے رویے اور تہران کی ڈرون طاقت کے خوف کے پیش نظر امریکی وزارت خزانہ نے اس بہانے سے ایک بار پھر آٹھ ایرانی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمۂ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے پارس ایئر کمپنی کے 8 اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو اس سے قبل امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھیں تاہم اس بار ان پر ڈرون تیار کرنے کے بہانے پابندیاں عائد کیں۔

امریکی وزارت تجارت نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرون روس منتقل ہوتے ہیں تا کہ وہ یوکرین کے خلاف استعمال ہوں اور یہ اقدام امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے منافی ہے۔

امریکہ سمیت یوکرین کے مغربی اتحادیوں کا دعویٰ ہے کہ ایران روس کو ڈرون کی فراہمی کے ذریعے یوکرین کی جنگ میں حصہ لے رہا ہے جب کہ اسلامی جمہوریہ کے حکام بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ روس کو ڈرون کی فراہمی کا معاملہ روس یوکرین جنگ سے پہلے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبہ تعز میں رہنے والے یمنیوں کی قرآن پاک کو جلانے کی مذمت

دوسری جانب ایرانی صدر نے زلزلے سے متاثرہ شہر خوئی کے عوام کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مغربی آذربائیجان کے گورنر سے ٹیلی فون پر بات کی اور متاثرین کے لیے مناسب پناہ گاہ اور رہائش کی فراہمی کو تیز کرنے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر زلزلے سے متاثرہ شہر خوئی کے عوام کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے مغربی آذربائیجان کے گورنر سے ٹیلی فونک گفتگو میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور متاثرین کے لیے مناسب پناہ گاہوں اور رہائش کی فراہمی کے لیے تیزی لانے پر زور دیا۔

انہوں نے سرد موسم کی وجہ سے عارضی رہائش کیمپوں اور پناہ گاہوں کی تعداد بڑھانے اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مغربی آذربائیجان کے گورنر نے صدر رئیسی کو تازہ ترین امدادی صورت حال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ان کے مطابق اب تک خوئی میں 60 عارضی رہائشی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ ان کی تعداد کو بڑھا کر 100 کردیا جائے گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ حالیہ زلزلے سے شہری اور دیہی علاقوں میں تقریباً 12,000 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور اب تک 25,000 سے زیادہ خیمے لوگوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button