ایران

ہم مغربی ممالک کو قرآن کی بے حرمتی کو معمول پر لانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، علی بحرینی

شیعیت نیوز: جنیوا میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے علی بحرینی نے قرآن کی بے حرمتی میں مغربی ممالک کے حکام کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی میدان میں اسلامی ممالک کے عوام کی آواز ہونا چاہیے اور مغربی ممالک کو قرآن کی بے حرمتی اور اسلامو فوبیا کو معمول پر لانے کی اجازت نہیں دینی ہوگی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں اور مستقل نمائندوں نےکچھ یورپی ممالک میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی سے نمٹنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے اراکین کی تجاویز اور اجتماعی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

اس ملاقات میں جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں ایران کے مستقل نمائندے علی بحرینی نے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر اسلامی ممالک کے عوام کی آواز بننا چاہیے۔ ہمیں اجازت نہ دینی چاہیے کہ آزادی رائے اور آزادی اظہار کے بے بنیاد دعووں کے بہانے میں قرآن کی بے حرمتی، اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات مغربی ممالک کے عادی ہوجائے۔

علی بحرینی نے مغربی ممالک کے حکام اور عالمی اداروں کے عہدیداروں کی بے حسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مغربی ممالک کی خاموشی سے مراد اسلامو فوبیا کے رجحان کی حوصلہ افزائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آپ اپنے نورانی، روشن اور پاکیزہ دلوں کے ساتھ آج ہی سے اللہ کی دوست بن سکتی ہیں،رہبر معظم

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی ایوان نمائندگان میں واحد افریقی نژاد مسلمان خاتون الہان عمر کو امریکی ایوان نمائندگان کی سب سے اہم کمیٹی سے باہر نکالنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے جمعے کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس کی تنقیدی رجحان رکھنے والی خاتون کی آواز کا بائیکاٹ کرنا امریکہ میں پارلیمانی جبر کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سے سیاہ فام مسلمان اور اسرائیلی نسل پرستی کی ناقد الہان عمر کو نکالنا عورت، زندگی، آزادی کے نعرے سے امریکہ کی عملی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہی نعرہ ہے جسے امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے استعمال کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر متنازعہ بیانات پر خارجہ امور کی کمیٹی سے ہٹانے کی قرارداد منظور کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button