دنیا

چین کے بیان سے امریکی ایوان نمائندگان سیخ پا

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کا کہنا ہے کہ چین ہمیں یہ نہیں بتا سکتا کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ تائیوان کے دورے کے بارے میں بیجنگ کی رائے کی پرواہ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ انہیں یہ بتائیں کہ انہیں کہاں جانا ہے یا کہاں نہیں جانا ہے۔

چین کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کیون میک کارتھی کو تائیوان کے دورے کی بابت انتباہ پر واشنگٹن کے اس عہدیدار نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

جمعرات کی صبح بیجنگ کے انتباہ کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےمیک کارتھی نے کہا کہ وہ تائیوان کے اپنے سفری منصوبوں کے بارے میں چینی حکام کی رائے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ بتائے کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ہے۔

ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کے تائیوان کے دورے کے امکانات کے بارے میں میڈیا کے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کانگریس کے ارکان ایسے دوروں کے بارے میں فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل کی فوجی فنڈنگ بند کرے

دوسری جانب افغانستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں منجملہ انھیں ملازمت اور تعلیم سے محروم کئے جانے پر امریکہ نے طالبان کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد پر طالبان کی بعض شخصیات پر ویزے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ طالبان پر دباؤ بڑھانے کے لئے امریکہ اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا ۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے ابتر نتائج برآمد ہوں گے اور عالمی برادری سے ان کا رابطہ بد سے بدتر ہوتا جائے گا۔

افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد اس ملک میں خواتین کے خلاف پابندیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ۔

ایک فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے، لڑکیوں کو اعلی تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے اور خواتین کے پارکوں میں جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button