دنیا

پاکستان روس توانائی ڈیل ، امریکہ روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکہ پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکہ نےحال ہی میں چین کو بھی دھمکایا ہے، جبکہ بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاک روس توانائی ڈیل میں بھی حائل ہوگی، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی اکثریت اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ لاروف کا کہنا تھا کہ ہم باخبر ہیں کہ مغربی ممالک کیا اقدامات کرسکتے ہیں، وہ صرف پابندیوں کی دھمکیاں ہی نہیں بلکہ دہشتگردی پر بھی اتر سکتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک نارڈ اسٹریم ون اور 2 کو سبوتاژ کرنے جیسے اقدامات کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی سرزمین اور مفادات کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، کنعانی

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے مغرب پر الزام لگایا ہے کہ مغرب ایران میں احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا مقصد بین الاقوامی توجہ کو جوہری معاہدے کی بحالی سے ہٹانا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مغرب نے کہا کہ ابھی صورت حال میں جوہری معاہدہ پہلی ترجیح نہیں بلکہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کی حمایت کے لئے بھرپور کوشش کرنا چاہیئے۔ اس تمام گندی چالوں کا مقاصد عالمی توجہ کو جوہری معاہدے کی بحالی سے دور کرنا، واشنگٹن اور ان کے اتحادیوں پر عالمی دباؤ کی کمی تھے۔

اس بیان نے اس بات پر زور دیا کہ جو بائیڈن کی حکومت نے بار بار جوہری معاہدے پر واپسی کا وعدہ کیا مگر بد قسمتی سے اب تک انہوں نے اس اقدام نہیں کیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے بار بار جوہری معاہدے کے تمام وعدوں پر عملدرآمد کرنے کی بحالی کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا اور روس بھی اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس بیان میں زور دیا گیا کہ جوہری معاہدہ اور سلامتی کونسل کی 2231 قرارداد پر عملدرآمد عالمی امن اور سلامتی پر قدم رکھنے کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button