اہم ترین خبریںپاکستان

صالحین کی عالمی حکومت کا جو وعدہ اللہ تعالیٰ نے آسمانی کتابوں میں کیا وہ نزدیک آچکا ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ خلیفہ اللہ امام مہدی علیہ السلام کی عادلانہ عالمی حکومت کی خوش خبری قرآن کریم کتب تفسیر اور شیعہ سنی کتب احادیث میں تواتر کے ساتھ موجود ہے

شیعیت نیوز: میرپور خاص کے علاقے میرواہ کھنبڑی میں سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صالحین کی عالمی حکومت کا جو وعدہ اللہ تعالیٰ نے آسمانی کتابوں میں کیا وہ نزدیک آچکا ہے تورات و زبور کے بعد قرآن کریم نے مستضعفین و محرومین کی عادلانہ الہی حکومت کی تشکیل کی خوشخبری دی ہے دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات مستکبرین کی ذلت و رسوائی اور شیطان بزرگ کے زوال کو ظاہر کر رہے ہیں۔ داعش اور 39 ملکی یزیدی لشکر کی ذلت آمیز شکست کے بعد شیاطین عالم نت نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ بابصیرت مومنین ہی حق اور اہل حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، متنازعہ ترمیمی بل پر تحفظات کااظہار

انہوں نے کہا کہ خلیفہ اللہ امام مہدی علیہ السلام کی عادلانہ عالمی حکومت کی خوش خبری قرآن کریم کتب تفسیر اور شیعہ سنی کتب احادیث میں تواتر کے ساتھ موجود ہے۔ شیعہ سنی مسلمانوں خصوصاً اہل ایمان کو منجی بشریت کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام دشمن استکباری قوتوں کے شیطانی منصوبوں پر نظر رکھنی ہوگی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے عصر حاضر کی امت مسلمہ کو امریکی اسلام کے خطرات سے آگاہ کیا تھا جو یزیدی اسلام کی موجودہ شکل ہے اس کے مقابلے میں حقیقی اسلام ہے جو محمدی اور حسینی اسلام کی صورت میں پوری دنیا میں نور اور خوشبو بکھیر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button