دنیا

سپاہ پاسداران کو عدالتی فیصلے کے بغیر دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جا سکتا، بورل

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے سے پہلے عدالتی فیصلے کی ضرورت ہوگی۔

یہ بات جوزپ بورل نے پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی نشست کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیرپا اور اہم کردار ادا کیا ہے، ایرانی پارلیمنٹ

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد ادارے کے طور پر اس وقت تک فہرست میں نہیں ڈال سکتا جب تک کہ عدالت کی طرف سے اس قسم کے عہدہ کا تعین نہ کیا جائے، صرف اس لیے کہ میں آپ کو پسند نہیں کرتا، مجھے آپ کو دہشت گرد قرار دینے کی اجازت نہیں ہے۔

بورل نے کہا کہ کسی تنظیم کو فہرست میں اسی وقت شامل کیا جا سکتا ہے جب یورپی یونین کے کسی رکن ملک کی عدالت قانونی بیان جاری کرے، اور اس کے بعد ہم یورپی سطح پر معاملے کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کی بے حرمتی کا اصل سبب مغرب میں اسلام کے پھیلاؤ کا خوف ہے، علماء کونسل افغانستان

انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ وزرائے خارجہ کے آج ہونے والے اجلاس میں پابندیوں کی فہرست میں مزید ناموں کو شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا جسے انہوں نے انسانی حقوق کا فریم ورک کہا تھا، لیکن میں سپاہ پاسداران کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں دہراتا ہوں، پہلے کسی رکن ملک کی عدالت کو فیصلہ جاری کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتہ یورپی یونین کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈالے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button