اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس اوپاکستان کے پروفیشنل ادارہ جات کا آن لائن ملک گیر اجلاس آج رات منعقد ہوگا

واضح رہے کہ مذکورہ ڈویژنز اور صوبہ جات کے مسئولین بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ آئی ایس او شعبہ پروفیشنل ادارہ جات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اس فرمان کہ عہد حاضر میں دین کے دفاع کے لیے دوسری چیزوں سے زیادہ بصیرت لازمی ہے، کو سرنامہ قرار دیتے ہوئے نئے سال کی سرگرمیوں کا آغٓز کیا ہے

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ڈویژنل اور یونٹ مسئولین کے ساتھ روابط اور باہمی مشاورت کے لیے ملک گیر سطح پر آن لائن میٹنگز کا آغاز کیا ہے۔ تنظیمی روابط کو زیادہ مستحکم بنانے کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے اس سلسلے میں آج رات 8 بجے اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں یونیورسٹیز، انجنئرنگ یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے یونٹس کے مسئولین شرکت کرینگے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اسکردو، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، کراچی، گجرات، مظفر آباد، میر پور سمیت پورے ملک کی جامعات، میڈیکل کالجز، ٹیکنیکل اداروں سمیت پروفیشنل اداروں میں آئی ایس او کے مسئولین کا اجلاس آئی ایس او پاکستان کے مرکزی مسئول پروفیشنل ادارہ جات کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسندانہ سوچ پر مبنی قوانین ملکی امن کیلئے خطرہ ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

واضح رہے کہ مذکورہ ڈویژنز اور صوبہ جات کے مسئولین بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ آئی ایس او شعبہ پروفیشنل ادارہ جات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اس فرمان کہ عہد حاضر میں دین کے دفاع کے لیے دوسری چیزوں سے زیادہ بصیرت لازمی ہے، کو سرنامہ قرار دیتے ہوئے نئے سال کی سرگرمیوں کا آغٓز کیا ہے، سال کے آغاز میں ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے یونٹ مسئولین کے درمیان ذہنی و عملی ہم آہنگی پیدا بنیادی امر ہے۔ آئی ایس او مرکز کے مطابق اس اجلاس کا ایجنڈا اس سال کو شہید علامہ عارف حسین حسینی کے افکار کو زندہ رکھنے کے حوالے رہبر کبیر سید روح اللہ خمینی کے فرمان کے مطابق تنظیمی طور ترویج افکار شہید حسینی رح کے عنوان سے منائے جانے اور تربیتی، تعلیمی، فکری حوالے سے سالانہ پروگرام کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی اور مشاورت کی جائیگی۔ اس اہم آن لائن اجلاس کا مقصد ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مسئولین کو آئی ایس او پاکستان کی طرف سے اداروں میں تنظیمی عمل کو آگے بڑھانے کے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button