عراق

استقامتی بلاک کے فاتح کمانڈروں کے قاتلوں کیخلاف مقدمہ چلایا جائے، عراقی دارالافتاء

شیعیت نیوز: عراقی دارالافتاء کے ترجمان نے عراقی سرزمین پر فاتح کمانڈروں کے قتل کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے بغداد حکومت سے پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر اور حشد الشعبی عراق کے نائب سربراہ کے قتل کی تحقیقات مکمل کرکے اس فعل کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کے دارالافتاء کے ترجمان شیخ عامر البیاتی نے مرکزی مفتی شیخ مہدی الصمیدعی کی نمائندگی کرتے ہوئے شہیدین سلیمانی و المہندس کی برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔

یہ کانفرنس ’’بین الاقوامی قانون اور حقوق‘‘ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس تحقیقات کو مکمل کرے اور اس جرم میں مرتکب افراد کا عادلانہ ٹرائل کرے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اسرائیل کا اعلان جنگ ہے، شیخ احمد الخلیلی

عراق میں علمی اور تحقیقی مرکز کے انچارج ’’عامر البیاتی‘‘ نے مزید کہا کہ استقامتی بلاک کے فاتح کمانڈروں کا قتل انسانی حقوق، انسانیت اور بین الاقوامی پروٹوکول کی خلاف ورزی تھی۔

عراقی دارالافتاء کے ترجمان کے بیان کی رپورٹ دیتے ہوئے ایک نیوز ویب نے لکھا کہ بغداد ائیر پورٹ پر پیش آنے والا واقعہ بین الاقوامی قوانین اور عراق کی حاکمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عامر البیاتی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ گھناؤنا جرم عراقی حکومت سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ پے در پے امریکی تخریب کاری کے خلاف اپنی خود مختاری کو تحفظ فراہم کرے، جن میں سب سے اہم شہید ابو مہدی المہندس اور قاسم سلیمانی کا قتل تھا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی عدالتی اداروں کو اس جرم کا حکم دینے والی امریکی حکومت کی مذمت اور جوابدہی کے لیے کارروائی کرنی چاہیئے اور ان سے قانون کے مطابق جواب طلب کرنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button