اہم ترین خبریںایران

موساد سے وابستہ جاسوسی اور دہشت گرد سیل کے 13 افراد گرفتار

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا کہ موساد سے وابستہ جاسوسی اور دہشت گرد ٹیموں کے 23 آپریشنل ممبرز اور سہولت کاروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور اب تک ملک کے اندر موجود 13 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے گمنام سپاہیوں نے شب و روز کی محنت اور پیچیدہ نوعیت کے انٹیلی جنس آپریشن کر کے ملک کے اندر بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ 4 ٹیموں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جاسوسی تنظیم موساد کی 4 آپریشنل ٹیموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے حوالے سے رواں ماہ میں جاری کئے گئے بیان کے بعد اپنے عوام کو مطلع کرتے ہیں کہ ملک کے گمنام سرفرشوں کی شب و روز کوششوں کی بدولت اب جاسوسی ٹیموں کی یہ تعداد 6 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و عراق کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں، عراقی وزیر اعظم السودانی

مذکورہ دہشت گرد نیٹ ورک میں تہران، اصفہان، یزد، مغربی آذربائیجان اور گلستان کے صوبوں میں 23 آپریشنل ممبرز اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا گیا اور ملک کے اندر موجود 13 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دوران حراست مذکورہ افراد کے زیر استعمال مختلف جاسوسی اور آپریشنل آلات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ٹیموں کا سرغنہ ایک یورپی ملک میں مقیم ہے اور اپنے لئے سیروس کا نام استعمال کرتا رہا ہے جبکہ ملک کے اندر انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اپیس کے ذریعے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا رہا ہے۔ نیز اپنے کارندوں کے ساتھ بھی رابطے کے لئے انہی ذرائع کو استعمال کر کے ابتدائی ہدایات بھیجتا رہا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے مزید اعلان کیا کہ تازہ ترین معلومات اور نتائج کے مطابق موساد نے ملک کے بعض حصوں میں حالیہ بدامنی اور فسادات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک عسکری اہلکار کو قتل کرنے اور ملک کے بڑے شہروں میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ساتھ ہی ملک کی جنوبی سمندری سرحدوں سے بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد کی منتقلی کی بھی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم تمام ان آپریشنل کارندوں اور سہولت کاروں کو کسی بھی کارروائی سے پہلے شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا یہ انٹیلی جنس کامیابی گزشہ چھے مہینوں کے دوران موساد سے وابستہ جاسوسی دہشت گرد پر دوسری کاری ضرب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button