اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

شیعیت نیوز: چوہدری پرویز الہیٰ کی مشکلات میں روز بروز اضافہ،مجلس وحدت مسلمین کی رکن زہرا نقوی کے بعد مزید دو اراکین نے اعتماد کاووٹ دینے سے انکار کردیا ہے ۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 جنوری کے اسمبلی کے اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی کے فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے، جس کیلئے پارٹی رہنما ارکانِ اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید، عباس علمدار کو اہم ذمے داریاں تفویض کی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب تین ارکان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی رکن سیدہ زہرا نقوی نے بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ دو مزید ارکان بھی پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہیں، جن کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی چودھری پرویزالہیٰ کو ووٹ نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button