اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے کا دو سال کا بچہ ریاست سے سوال کرتا ہے کہ اس کے باپ کو کس جرم میں شہید کیاگیا؟ علامہ شبیر میثمی

میں اس ملک کے تمام ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان تمام واقعات کے حقائق منظر عام پر لائیں اور یتیم بچوں کو ان کے سوال کا جواب دیں

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا سانحہ مچھ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتہ نہیں آج تک جتنے بھی حادثات و سانحات ہوئے ہیں، ایک کے حقائق بھی منظر عام پر نہیں لائے گئے، کیا شہیدوں کا خون ریاست سے سوال نہیں کرتا، کیا وہ بچہ جو دو سال پہلے اس دنیا میں آیا، کیا دو سال بعد اپنی ماں سے سوال نہیں کریگا کہ اماں ہمارے بابا کو کس نے شہید کیا۔؟

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج عوامی حمایت سے دہشت گردی کی نئی لہر کا خاتمہ کر سکتی ہیں لیکن اس کے لئے درست پالیسی کی ضرورت ہے،سیدناصرشیرازی

میں اس ملک کے تمام ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان تمام واقعات کے حقائق منظر عام پر لائیں اور یتیم بچوں کو ان کے سوال کا جواب دیں، اس وقت بھی دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کہ کوشش کی جا رہی ہے، تمام ادارے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور مکمل طور پر امن و امان کے سلسلے میں کوششیں تیز کریں، ہم ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button