اہم ترین خبریںایران

یوکرینی صدر کی ہرزہ سرائی کے خلاف ایران کا شدید ردعمل

زیلنسکی نے امریکی حکام سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد اسلحہ اور فوجی سازوسامان کے ذریعے کیف کی حمایت کریں۔

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج جمعرات 22 دسمبر 2022ء کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زینلسکی کے الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے ولادیمیر زیلنسکی نے کل بدھ بروز 21 دسمبر 2022ء امریکہ دورے کے دوران کانگریس سے تقریر کرتے ہوئے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اسے دہشت گرد ملک قرار دیا تھا۔ ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی تقریر میں دعوی کیا تھا کہ ایران یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے یوکرین کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی حمایت کر رہا ہے۔ زیلنسکی نے امریکی حکام سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد اسلحہ اور فوجی سازوسامان کے ذریعے کیف کی حمایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پر صدمے کااظہار

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران بارہا یوکرینی صدر کی جانب سے خود پر روس کو ڈرون طیارے فراہم کئے جانے کے الزامات مسترد کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین جنگ میں ملوث کسی بھی فریق کو کسی قسم کا فوجی سازوسامان فراہم نہیں کیا ہے۔” ناصر کنعانی نے کہا: "ہم ہمیشہ سے یوکرین سمیت تمام ممالک کی ملکی سالمیت کا احترام کرتے آئے ہیں اور زیلنسکی کو جان لینا چاہئے کہ بے بنیاد الزامات پر ایران کا تزویراتی صبر نامحدود نہیں ہو گا۔” ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: "بہتر یہ ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی بعض ممالک کے ان سربراہان کی حالت زار سے عبرت حاصل کریں جن کی ماضی میں امریکہ حمایت کرتا رہا ہے۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button