ایران

امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا تحریری پیغام اردن کے بادشاہ کو پیش کر دیا

یاد رہے کہ بغداد ۲ کانفرنس اردن میں جاری ہے۔ جس میں سعودی عرب، فرانس، عراق، ترکی، مصر، کویت، بحرین، عمان، یورپی یونین اور ایران کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں

شیعیت نیوز: گذشتہ روز سے عراق کی صورتحال پر خلیجی اور یورپی ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کا اردن میں اہم اجلاس جاری ہے۔ جس میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کر رہے ہیں۔ اس دوران ایران کے وزیر خارجہ نے دیگر رہنماوں سے اپنی ملاقات کے سلسلے میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے گذشتہ شام ملاقات کی اور انہیں آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی کا تحریری پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے اردن کی جانب سے بغداد 2 کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے امن و استحکام، سلامتی اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ حسن ظفر نقوی کا علامہ حسنین وجدانی اور مزارعبداللہ شاہ غازی ؑ سے گرفتار عزاداروں کی عدم رہائی کی صورت میں احتجاج کا اعلان

حسین امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سیاسی و اقتصادی تعاون کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اردن کے ساتھ سیاسی تعلقات کو وسعت دینے، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھی تہران کی رضامندی کا اعلان کیا۔ اس ملاقات میں ملک عبداللہ دوم کے علاوہ اردن کے ولی عہد، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بعض سکیورٹی حکام بھی موجود تھے۔ اردن کے بادشاہ نے ایرانی عوام کے حوالے سے اپنی عوام کے احترام پر مبنی نقطہ نظر کا ذکر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کے نئے باب کے آغاز پر زور دیا۔ بادشاہ عبداللہ نے خطے کے مسلمان ممالک کے درمیان امن و استحکام ایجاد کرنے کے لئے باہمی تعاون کو حتمی امر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کےآرمی چیف میجر جنرل محمد باقری کی پاکستانی ہم منصب جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد

قابل غور بات یہ ہے کہ اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا خط اردن کے بادشاہ کو پیش کیا۔ جواب میں اردن کے بادشاہ نے آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے مخلصانہ پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ بغداد ۲ کانفرنس اردن میں جاری ہے۔ جس میں سعودی عرب، فرانس، عراق، ترکی، مصر، کویت، بحرین، عمان، یورپی یونین اور ایران کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کی نمائندگی وزرائے خارجہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button