علامہ غلام حسنین وجدانی اورعلامہ موسیٰ حسینی پر ڈالے گئے جھوٹے الزامات کے کیس کو فوراَ ختم کرکے اُن کو رہا کیا جائے،علمائے شیعہ کوئٹہ
مقررین نے کہا کہ علامہ وجدانی ایک شریف النفس عالم ہونے کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے داعی اور وطن عزیز کے محب شہری بھی ہے۔ جمعہ کے خطبوں اور دیگر خطابات میں انہوں نے اسلام کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین کی ضرورت اور پاکستان کے استحکام کی بات کی ہے۔

شیعیت نیوز: علامہ کاظم بہجتی، علامہ ہاشم موسوی، علامہ ولایت جعفری سمیت علمائے شیعہ کوئٹہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملّت جعفریہ نے ہمیشہ امت اسلامیہ کے اتحادکیلئے نہ صرف کوششیں کی ہے بلکہ اس سلسلے میں ہر قسم کی قربانیاں دینے سے دریغ بھی نہیں کی جسکی زندہ مثال ماضی قریب میں ہمارے تقریباَ دو ہزارشہداء کے سلسلے میں ہم نے کسی فرقے کی طرف نہ انگلی اٹھائی اور نہ ہی کسی فرقے کے اوپر الزام لگایا لیکن اتحاد امت کیلئے ان تمام بیمثال قربانیوں کے باوجود ہمارے علماء پر ناروا الزامات لگائے جاتے ہیں اور حال ہی میں جناب علامہ غلام حسنین وجدانی کو انکے گھر والوں کے سامنے گرفتار کی گئی جو کہ قابل صد مذمت ہے ۔
مقررین نے کہا کہ علامہ وجدانی ایک شریف النفس عالم ہونے کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے داعی اور وطن عزیز کے محب شہری بھی ہے۔ جمعہ کے خطبوں اور دیگر خطابات میں انہوں نے اسلام کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین کی ضرورت اور پاکستان کے استحکام کی بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کم عمر لڑکیوں کے عرب ممالک اسمگل کیئے جانے کا سنگین انکشاف
انہوں نے کہا کہ اسلام کی روسے دہشتگردوں اور قاتلوں کو عدل و انصاف کی بناء پر قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔ ہمارے سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے تمام تر توجہ وطن عزیز کی امن و سلامتی کیلئے دہشتگرد عناصر کی طرف ہونا چاہیے جبکہ ان سے مذاکرات کئے جاتے ہیں ، حالانکہ دہشتگرد قرآنی احکام، عقل اور انسانی اقدار کو زیرپا رکھ کردہشتگردی کرتے ہیں۔ وہ کسی عہد ، پیمان اورمذاکرات کے پابند نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ یہی ہے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی اورعلامہ محمد موسیٰ حسینی پر ڈالے گئے جھوٹے الزامات کے کیس کو فوراَ ختم کرکے اُن کو رہا کردیا جائے بصورت دیگر ہم پوری ملت جعفریہ ،علماء کے اس توہین کے خلاف سراپا احتجاج بنیں گے۔