جارح سعودی دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، یحیی سریع

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جارحیت اور حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے اتوار کی شب نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی دشمن صنعا اور دیگر صوبوں میں بمباری کرتا تھا لیکن اب ہم اس کی ہر جارحیت کا میزائلوں اور ڈرون سے جواب دے رہے ہیں اور ہماری کارروائیوں کے بعد دشمن میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
یحیی السریع کا کہنا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کے زمینی اور ہوائی حملوں کا دندان شکن جواب دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں گھریلو تشدد کا نیا شکار، کینٹکی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا۔
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں سب سے زیادہ نقصان غریب عرب ملک یمن کے بچوں کو ہو رہا ہے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کو سات سال سے زیادہ کا وقت ہو گیا اور ان حملوں میں یمن کے بنیادی ڈھانچے پوری طرح سے تباہ ہو چکے ہیں۔
یمن پر جارحیت میں سب سے زیادہ نقصان یمنی بچوں کو ہوا ہے، اس ویڈیو میں اسی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔
یمن پر 7 سال تک جارحیت اور ہزاروں لوگوں کو ہلاک کرنے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے بعد بھی یہ ممالک نہ صرف اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے بلکہ یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہو گئے۔