ایران

یوکرین اور ہمارے دفاعی ماہرین کے مذاکرات میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایران

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کی مشن نے روس میں ڈرون پروڈکشن لائن شروع کرنے کے بارے میں ایک امریکی میڈیا کے نئے دعوے سے متعلق کہا کہ ایران اور یوکرین کے دفاعی ماہرین کے مشترکہ مذاکرات میں اب تک اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس معاملے میں کسی بھی غلط فہمی کے خاتمے تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل مشن نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس سلسلے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو یوکرین کے ساتھ مبینہ ڈرون کے معاملے پر مشترکہ بات چیت کے جاری رکھنے سے دور کیا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی مشن نے روس میں ڈرون پروڈکشن لائن کے آغاز کے حوالے سے اخبار کے نئے دعووں کے بعد واشنگٹن پوسٹ کو ایک نوٹ بھیجا اور اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے تنازعات میں ایرانی ڈرون استعمال کرنے کے دعوے کے بعد ایران نے ان دعوؤں کی تحقیقات کے لیے یوکرائنی حکام کے ساتھ ایک مشترکہ ماہرین کی میٹنگ کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ایران سے سعودی اور برطانوی نفرت کی وجہ بتا دی

ایرانی مشن نے کہا کہ ایران اور یوکرین کے دفاعی ماہرین کے مشترکہ مذاکرات میں اب تک اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس معاملے میں کسی بھی غلط فہمی کے خاتمے تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

ایرانی مشن نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے کئی سالوں سے فیمابین معاہدوں کی بنیاد پر مشترکہ دفاعی، سائنسی اور تحقیقی تعاون کیا ہے جس کا تعلق یوکرین میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی مشن نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں ایران پر ہتھیاروں کی پابندیوں کی پانچ سالہ مدت اکتوبر 2020 میں ختم ہو گئی ہے اور ایران اپنی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق دوسرے ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کر سکتا ہے۔

ایرانی مشن نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے آغاز سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام ارکان کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین میں موجود اصولوں اور اہداف کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی جن میں خودمختاری، آزادی، اتحاد اور یکجہتی اور ممالک کی علاقائی سالمیت کا احترام شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button