ایران

ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان میں ایک دہشت گرد ٹیم کی تباہی

شیعیت نیوز: ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان میں امام زمان (ع) کے گمنام سپاہیوں کی چوکسی سے ایک مسلح دہشت گرد ٹیم کو تباہ کر دیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، فسادات سے متعلق ایک دہشت گرد ٹیم کے ارکان جو ملک میں اسلحہ اور گولہ بارود کی منتقلی اور فسادات میں استعمال کرکے شہروں کو غیر محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، صوبے مغربی آذربائیجان میں امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں کی چوکسی سے نشاندہی کرکے سب کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس دہشت گرد ٹیم سے 20 جنگی گرنیڈ برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔ اس دہشتگرد ٹیم کے گرفتار افراد نے کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ وہ مختلف شہروں میں فسادات کے دوران لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کے خلاف دستی بم استعمال کرنے والے تھے۔

اس دہشت گرد ٹیم کے ارکان جو سرحد پار دہشت گرد گروہوں اور مغربی ممالک میں رہنے والے بعض انقلاب مخالف عناصر کی براہ راست رہنمائی کرتے تھے، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں کے انٹیلی جنس کی چوکسی سے پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کو راکٹ فیول دینے کا امریکی دعوی بے بنیاد، ایران

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی اور انگریزی چینل پریس ٹی وی پر امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور میڈیا کو ایرانی قوم کے خلاف شرارتی کارروائیوں کی اجازت دینا اور ایران کے نقطہ نظر اور رائے کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کے مقصد سے آئی آر آئی بی اور پریس ٹی وی پر پابندی لگانا امریکہ کی جانب سے ایرانی قوم کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا تسلسل ہے۔

ناصر کنعانی نے مزید لکھا کہ آزاد قوموں اور حکومتوں کے خلاف امریکہ کے جرائم کی کوئی انتہا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کا یہ تازہ اقدام ایران کے خلاف مغربی ممالک کی دشمنانہ اور بے معنی کے تسلسل میں سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button