ایران

ایران کا جدید دفاعی نظام کا مقابلہ کرنے کیلئے ہائپر سونک میزائل کا حصول

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ نے جدید دفاعی نظام کا مقابلہ کرنے کیلئے ہائپر سونک میزائل کے حصول کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل دشمن کے میزائل شکن نظام کو نشانہ بناتا ہے اور اس میدان میں نسل کی ایک بڑی چھلانگ ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج بروز جمعرات کو شہید ’’طہرانی مقدم‘‘ کی گیارہویں برسی کے موقع پر منائی گئی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل تیز رفتار ہے اور یہ خلا میں اور باہر دونوں طرف پینتریبازی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم طائف معاہدے کا درست نفاذ چاہتے ہیں، شیخ نعیم قاسم

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے مزید کہا کہ جدید ترین ایرانی ہائپر سونک بیلسٹک میزائل، برق رفتاری کے ساتھ میزائل ڈیفنس سسٹم کو عبور کرتے ہوئے فضا اور خلا دونوں میں یکسان طور پر عمل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ نیا میزائل تمام میزائل ڈیفنس سسٹم سے گزرے گا اور اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ایسی ٹیکنالوجی ملے جو کئی دہائیوں تک اس سے نمٹ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل دشمن کے میزائل شکن نظام کو نشانہ بناتا ہے اور اس میدان میں نسل کی ایک بڑی چھلانگ ہے۔

ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ یہ میزائل پرواز کے دوران بڑی تیزی کے ساتھ اپنا راستہ تبدیل کرلیتا ہے جس کی وجہ سے اس کا پتہ لگانا یا اس کے راستہ کا تعین کرنا دشوار ہوتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ امریکہ، روس اور چین میں سے کوئی بھی ملک اس قسم کے بین البراعظمی میزائلوں کا پتہ نہیں لگا سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button