اہم ترین خبریںایران

آئی آر جی سی نے کردستان میں علیحدگی پسند گروپوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی اقلیم کردستان میں موجودہ علیحدگی پسند گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی کردستان کے علاقے سیدکان اور ہیلگوروڈ اور بربزین کی بلندیوں پر ایک بار پھر مہاجر-6 ڈرون طیاروں اور متعدد راکٹ لانچروں سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے دانشمندانہ الفاظ اور ہدایات نے مسائل اور بدامنیوں کا خاتمہ کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی نے یہ حملے 24 ستمبر کو ان علیحدگی پسند گروپوں کی نقل و حرکت اور ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کے جواب میں شروع کیے تھے، جو ابھی تک جاری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے ان حملوں سے پہلے اور ان حملوں کے دوران عراق کے شمالی علاقے کے حکام کی طرف سے انقلاب مخالف علیحدگی پسند گروپوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی آپریشن، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اس سمجھوتے کو قبول کرے گا جو اس کی ریڈ لائن سے تجاوز نہ کرے، امیر عبداللہیان

کمانڈر جنرل محمد پاکپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک حملے میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے 73 بیلسٹک میزائلوں اور درجنوں خودکش ڈرون طیاروں نے دہشت گردوں کے مطلوبہ ٹھکانوں اور اہداف کو دقیق اور سٹیک نشانہ بنایا اور ان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پاسداران اسلامی انقلاب اسلامی کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے نے کچھ گھنٹوں پہلے پوائنٹ میزائلز اور تباہ کن ڈرونز سے عراق کے شمالی علاقوں میں واقع علیحدہ پسندوں کے کئی اڈوں کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button