ایران

ایران کا ریڈیو میڈیسن کی گنجائش بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور

شیعیت نیوز: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریڈیو میڈیسن کی پیداوار میں ایران کا، دنیا میں اہم مقام ہے اور اس سلسلے میں ایران مین مزید گنجائش پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کرمان میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں ریڈیو میڈیسن کٹ تیار کئے جانے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو سو پانچ طبی مراکز میں بیمار، ریڈیو میڈیسن کی ٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے ادارے میں جوہری ٹیکنالوجی کو فروغ دیئے جانے کا بیس سالہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہے ہیں، شامی وزارت پٹرولیئم

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف تمام لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور ظالمانہ پابندیاں، جن کے نفاذ سے ٹھک نہیں ہوجاتے ہیں، کی وجہ ایران کے تمام صنعتی، زراعتی اور ماحولیات میں سائنسی جوہری توانائی کے حیران کن اثرات ہیں۔

محمد اسلامی نے جمعہ کو کرمان میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں بشمول طب، صنعت، ماحولیات اور زراعت میں گہرے اثرات ہیں، جسے ہم نے ملک میں کم استعمال کیا ہے۔

اسلامی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، جیو فزکس کے شعبے میں، ہم جوہری سائنسی ٹیکنالوجی کے میدان میں سرگرمیوں کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ ہم ان کو ماینز کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں استعمال کر سکیں۔

محمد اسلامی نے کہا کہ دنیا میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا مقصد صرف یورینیم کی افزودگی ہوتا ہے جبکہ یہ، اس کا صرف ایک مقصد ہے اور مختلف شعبوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے جس میں خاص طور سے طبی شعبہ قابل ذکر ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں ایٹمی توانائی کے ادارے نے حالیہ برسوں کے دوران اپنے نوجوان سائنسدانوں کی کوششوں سے مختلف شعبوں میں پر امن ایٹمی مصنوعات تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں طبی شعبہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button