ایران

زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے حامی اب ایرانی قوم کی حمایت کا دعوی کرتے ہیں، کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بہت شرمناگ تضاد ہے کہ وہ حکومتی ترجمان اور اعلی عہدیدار جو زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور تباہ کن پابندیوں کی پالیسی کے اعلان سے ایرانی عوام کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں اب ایرانی قوم سے متعلق اداسی اور حمایت کا دعوی کرتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے بدھ کے روز کو ایک ٹوئٹر پیغام میں مغرب کی جانب سے ایرانی قوم سے متعلق دوہرے رویے اپنانے کی تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بہت شرمناگ تضاد ہے کہ وہ حکومتی ترجمان اور اعلی عہدیدار جو زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور تباہ کن پابندیوں کی پالیسی کے اعلان سے ایرانی عوام کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں اب ایرانی قوم سے متعلق "اداسی” اور "حمایت” کا دعوی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور اس سے کہیں زیادہ تضاد یہ ہے کہ ان کے میڈیا سڑکوں پر تصادم، تباہی و بربادی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور نسلی مقاصد کو ہوا دیتے ہیں، لیکن وہ ایران کے عوام کے لیے زندگی کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ایران کے اصل دشمن کی منافقت کی کوئی حد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف مظاہروں میں برطانوی پولیس پر حملے پر لندن کے میئر کا غصہ

واضح رہے کہ ناصر کنعانی اس سے پہلے نے امریکہ اور مغرب کے دوہرے رویہ اپنانے سے متعلق کہا تھا کہ دشمنوں کا اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق موقف، بدستور دوہرے رویہ اپنانے پر مبنی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مظاہرات اور کشیدگی میں امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے سیاسی رہنماوں سمیت ان کے میڈیا و نیز مغربی کے حمایت یافتہ ایران مخالف میڈیا نے ایک جائزہ لینے والے افسوناک واقعے کا غلط استعمال کیا اور ایرانی قوم کے حقوق کی حمایت کے نعرے سے فسادیوں کی حمایت اور ایرانی قوم کی زندگیوں کو در برہم برہم کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا؛ لیکن حکومت ملک کی حمایت میں ملک کی سڑکوں اور چوکوں میں لاکھوں لوگوں کی موجودگی؛ افراتفری کے خلاف فسادیوں کی شدید مخالفت کو نظر انداز کیا یا اسے حقیر سمجھا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کہ بلاشبہ ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی مشترکہ جنگ، اس دفعہ بھی ان کی ذلت آمیز ناکامیوں کے سینکڑوں واقعات کے ساتھ تاریخ میں درج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کے دفاع کرنے کے دعویداروں کو جھوٹے نعرے لگانے کے بجائے ایران کیخلاف دہائیوں سے ظالمانہ اور انسانی حقوق کیخلاف پابندیوں کا خاتمہ دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button