ایران

ایران کی محکمہ انٹیلی جنس کے خلاف بار بار پابندیاں لگانے کے امریکی اقدام کی سختی سے مذمت

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی محکمہ انٹیلی جنس کے خلاف باربار پابندیاں لگانے کی سختی سے مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، کنعانی نے کہا کہ یہ نئی پابندیاں بھی دیگر پچھلی پابندیوں کی طرح، اس محکمہ کے اہلکاروں کو ایرانی قوم کی سلامتی کی فراہمی کے عزم میں کوئی خلل نہیں ڈال سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ البانیہ کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزام کی جلدی سے امریکی حمایت اور اسی بہانے سے ایرانی محکمہ انٹیلی جنس اور وزیر انٹیلی جنس کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے کہ اس سنریو کا ڈیزائنر البانیہ کی حکومت نہیں ہے بلکہ امریکی حکومت ہے اور تیرانا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کے تیار کردہ سنریو کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی زمینی فوج کسی بھی جارحیت کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جنرل غلامعلی رشید

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے برسوں سے البانیہ کی حکومت اور قوم پر دہشت گرد فرقے کی میزبانی مسلط کر رکھی ہے اور انہیں سائبر میدان میں تربیت اور لیس کیا ہے اور ہمہ جہت مدد فراہم کی ہے۔ اور یہ مجرمانہ تنظیم ایران کی حکومت اور عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں، سائبر حملوں اور نفسیاتی جنگ میں امریکہ کے ایک ہتھیار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ البانیہ حکومت کی دہشت گرد فرقوں کی میزبانی اور اس دہشت گرد فرقے جن کے ہاتھوں 17 ہزار سے زائد ایرانی شہری کے خون سے رنگین ہے، کی امریکی حمایت کا اقدام، ایرانی حکومت اور قوم کیخلاف دہشت گردوں کی منظم یافتہ حمایت کی واضح علامت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک کے اندر ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان مذموم سازشوں کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button