اہم ترین خبریںایران

جلیل القدر عالم ، معلم اخلاق ، عاشق امام زمانہ عج آیت اللہ محمد علی ناصری دولت آبادی رحلت فرماگئے

آیت اللہ محمد علی ناصری دولت آبادی دامت برکاتہ عالیہ اب سے کچھ دیر قبل دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔

شیعیت نیوز: جلیل القدر عالم ، معلم اخلاق ، عاشق امام زمانہ عج آیت اللہ محمد علی ناصری دولت آبادی دامت برکاتہ عالیہ اب سے کچھ دیر قبل دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے ممتاز استادالعلماء، ماہرِ علم اخلاق اور امام صاحب العصر والزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سچے عاشق آیت اللہ محمد علی ناصری دولت آبادی مدظلہ العالی مختصر علالت کےبعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے خمس کے سہم امامؑ سے نصف پاکستانی سیلاب زدگان پر خرچ کرنےکی اجازت دےدی

ان کی رحلت علمی دنیا کا ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جارہا ہے، ان کی علمی واخلاقی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔خدا وند متعال مرحوم آیت اللہ محمد علی ناصری کو جوار آئمہ معصومینؑ میں محشور فرمائےاور ان کے پسماندگان اور شاگردوں کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button