اہم ترین خبریںپاکستان

خیرپور انتظامیہ کالعدم دہشت گرد گروہ کی بلیک میلنگ مین آکر ظالم اور مظلوم کو ایک لائن میں کھڑا کرنے سے اجتناب کرے، علامہ مقصود ڈومکی

ماہ محرم الحرام شہدائے کربلا کی مجالس عزا اور جلوسوں کا مہینہ ہے جس میں ایک شرپسند کالعدم دھشت گرد تنظیم کو خیرپور انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی اجازت دینا قابل مذمت ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے گیارہ محرم الحرام کے دن خیرپور میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی ریلی کو فتنہ اور شرانگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام شہدائے کربلا کی مجالس عزا اور جلوسوں کا مہینہ ہے جس میں ایک شرپسند کالعدم دھشت گرد تنظیم کو خیرپور انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی اجازت دینا قابل مذمت ہے خیرپور انتظامیہ کالعدم دہشت گرد گروہ کی بلیک میلنگ مین آکر ظالم اور مظلوم کو ایک لائن میں کھڑا کرنے سے اجتناب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 اگست 1998 کو مزار شریف کے جرم میں ملوثین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا ہوگا

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن رہا مگر اب تک نہتے عزاداروں کے خلاف عزاداری اور عبادت کے جرم میں ملک بھر میں دو درجن مقدمات درج ہوچکے ہیں جو کہ اھل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس ذکر امام حسین علیہ السلام اور جلوسوں میں برادران اھل سنت کی شرکت اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت ہے۔در ایں اثناء عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے عزاداری کے مسائل کے سلسلے میں ڈی آئی جی پولیس سبی ڈپٹی کمشنر کچھی ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ایس ایس پی دادو وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید وقار مہدی و دیگر سے گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button