آئی ایس او جھنگ کے زیراہتمام محرم الحرام میں سیکیورٹی اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ ورکشاپس کا انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے مختار شہید یونٹ جھنگ صدر کی جانب سے امام بارگاہ جامعہ حسینہ میں تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز اسمبلی سے ہوا، یونٹ اسکاؤٹ انچارج علی زین نے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں بھی عزاداری کے خلاف بلاجواز مقدمات کا سلسلہ نہ تھم سکا
آئی ایس او جھنگ کے زیراہتمام سیکیورٹی اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ ورکشاپ سے سابقہ امامیہ چیف اسکاؤٹ تصور عباس کربلائی نے محافظ اور محافظت کے موضوع پر گفتگو کی اور عملی طور پر سکیورٹی کا طریقہ کار کی مشق کروائی۔ جبکہ ضلع جھنگ میں آئی ایس او کے روح اللہ خمینی یونٹ گڑھ مہاراجہ کی جانب سے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو سروس 1122 کی ٹیم نے شرکت کی اور شرکا کو فرسٹ ایڈ پر لیکچر دیا اور پریکٹیکل بھی کروایا۔







