اہم ترین خبریںایران

حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم کی موجودگی میں سید الشہداء ؑ کی عزاداری

شیعیت نیوز: حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی اور عوام کی عدم موجودگی میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں عظیم قربانی کی یاد میں مجالس عزا منعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مجلس برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای شریک ہوئے۔

مجلس سے خطاب میں حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے بندگی کو انسان میں پروردگار کی تجلی کا لازمہ قرار دیا اور اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دینی حکومت، بندگی کے فروغ اور توحیدی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ بندگی کے جذبے کو پروان چڑھانے اور طرح طرح کی برائيوں اور آلودگيوں سے انسان کو بچانے اور اس کی مدد کرنے میں حسینی کشش کا کردار بے نظیر ہے۔

اس مجلس کی ابتداء میں جناب محمد محسن موحدی نے تلاوت قرآن مجید کی، جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل اور مصائب پڑھے جبکہ جناب سید رضا نریمانی نے مرثیہ پڑھا اور نوحہ خوانی کی۔

گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں مجالس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی۔

مجالس عزا کا سلسلہ محرم الحرام کی ساتویں شب سے لیکر بارہویں شب تک جاری رہےگا۔مجالس عزا کا پروگرام ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button