ایران

امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی چین کی واحد حکومت کے اصل کی حمایت پر زور دیتے ہوئے امریکی اشتعال انگیز اقدامات کو عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرے کی جڑ قرار دے دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تمام ممالک کی ارضی سالمیت کا احترام، بین الاقوامی حقوق کے اصولوں میں ہے اور اسی فریم ورک کے اندر اسلامی جمہوریہ ایران کی چین کی واحد حکومت کی حمایت ناقابل تردید ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرے کی جڑیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون اسپیکر "ننسی پلوسی” نے چینی عہدیداروں کی وارننگ کے باجود، گزشتہ روز کے دوران، تائیوان کا دورہ کیا۔

بیجنگ نے ان امریکی اہلکار کے اقدام پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا اور چینی وزیرخارجہ ’’وانگ ائی‘‘ نے اس اقدام کو ’’آگ سے کھیل‘‘ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کی حمایت کرتے ہیں،مجید تخت روانچی

دوسری جانب ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں بعض دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایرانی عازمین کے حالیہ حج کے انعقاد کیلیےعراقی وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے حج کے دوران سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے ایرانی ہم وطن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کی رہائی کے لیے پیغام پہنچانے کی درخواست کی۔

انہوں نے شدید گرمی اور خشک سالی کی وجہ سے عراق کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عراق میں اس آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے ایرانی صوبے خوزستان کے علاقے آزادگان کے رہائشی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اس آگ پر فوری قابو پانے کے لیے مشترکہ مدد کے لیے تیار ہے۔

اس موقع میں فواد حسین نے آگ پر قابو پانے کیلیے دوطرفہ تعاون کے لیے آمادہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقے کے لوگوں کی آمد وشد کیلیے سردشت کی ’کیلہ‘ سرحد کے کھولنے کا خواہاں ہے جو عراقی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا۔

فریقین نے ویانا کے مذاکرات کی آخرین صورتحال پر گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button