حکومت نے ملک بھرمیں عاشورہ کی مناسبت سے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
شیعیت نیوز: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سو سے زائد امامیہ اسکاؤٹس ملتان میں مرکزی امام بارگاہ کی سکیورٹی پر معمور
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پیر 8 اور منگل 9 اگست کو تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔







