ایک سو سے زائد امامیہ اسکاؤٹس ملتان میں مرکزی امام بارگاہ کی سکیورٹی پر معمور
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، ملتان کی مرکزی امام بارگاہ کی سیکیورٹی کے لیے ایک سو سے زائد امامیہ اسکاؤٹس نے ڈیوٹی دی، اس موقع پر امامیہ پبلی کیشنز کی جانب سے تعارفی اور ثقافتی اسٹال لگایا گیا، ملتان کی مرکزی مجلس عزاء سے اسسٹنٹ امامیہ چیف اسکائوٹ منظر عباس نے خطاب بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید کربلا امام حسینؑ امت میں نکتہ وحدت ہیں، ہم متحد رہ کر اسلام اور پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کریں گے،علامہ عارف واحدی
امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے ڈویژن بھر کے مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملتان، کبیروالا، خانیوال، مظفرگڑھ، علی پور میں یوم عاشور دوران جلوس نماز ظہرین کا اہتمام کیا جارہا ہے۔







