پنجاب بھر کی جیلوں میں عزاداری امام حسینؑ کے لئے خصوصی انتظامات کا ہدایات جاری

02 اگست, 2022 14:10

شیعیت نیوز: پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ آئی جی جیل نے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹس جیل سمیت تمام سٹاف صبح سے شام تک ڈیوٹی پر موجود رہے گا، کسی بھی افسر یا ملازم کو چھٹی پر نہیں بھیجا جائے گا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ڈیوٹی افسر ہمہ وقت اہل تشیع کی مجلس کی جگہ پر موجود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اورانکے ساتھیوں کی شہادت پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو فورس تشکیل دی جائے اور سپرنٹنڈنٹ جیل ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہے گا۔ آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل آفیسر اہل تشیع کی مجالس کیلئے سہولیات کا بندوبست رکھیں گے، مجالس کیلئے نوحہ خواں، ذاکر اور عالم دین کا انتظام جیل سے ہی کیا جائے گا جبکہ ہر قسم کا سامان مکمل تلاشی کے بعد ہی جیل کے اندر بھیجا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر ریجنل ڈی آئی جی بذات خود موقع پر پہنچیں گے۔

12:53 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔