عزاداری امام حسینؑ میں گریہ و زاری عظیم عبادت ہے، آغا سید مبشر حیدر زیدی

01 اگست, 2022 17:45

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شرقی کراچی کے تحت امام خمینیؒ لائبریری روڈ سولجر بازار پر منعقدہ سالانہ عشرہ اول کی مجلس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذکر حسینؑ ہی ہےجو سب کو آپس میں جوڑتا ہے، اہل سنت علماء کی مجلس عزامیں شرکت

مجلس عزا سے خطاب کے دوران معروف ریسرچ اسکالر آغا سید مبشر حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا احترام عرب کی جہالیت کے دور میں بھی کیا جاتا تھا، عزاداری امام حسینؑ میں گریہ و زاری عظیم عبادت ہے، امام حسینؑ پر گریہ انسان کو غموں سے آزاد کرتا ہے، انسان اس دنیا میں کامیاب ہونا چاہتا ہے، امام حسینؑ نے خدا کی راہ میں اپنے مال اور نفس سے ہجرت کی۔

3:03 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top