ذکر حسینؑ ہی ہےجو سب کو آپس میں جوڑتا ہے، اہل سنت علماء کی مجلس عزامیں شرکت

01 اگست, 2022 17:58

شیعیت نیوز: ذکر حسینؑ ہی ہےجو سب کو آپس میںجوڑتا ہے، اہل سنت علماء کی مجلس عزامیں شرکت کے خوبصورت مناظر ، اہل سنت علماء کے وفد کی جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ عشرہ مجالس کی پہلی مجلس عزا میں شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ عشرہ مجالس عزا میں اس وقت انتہائی خوبصورت اور دلنشین مناظر دیکھنے میں آئے کہ جب اہل سنت علماء و اکابرین پر مشتمل وفد مجلس عزا میں شرکت کیلئے فرش عزا پر تشریف لایا۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری عبادت ہے اورعبادت کو جرم کا درجہ دیکر ایف آئی آر کرنے والے مجرم ہیں، علامہ مقصودڈومکی

واضح رہے کہ مجالس ِ ذکر حسین ؑ ہر طبقہ فکر کیلئے روشنی اور ہدایت کا زریعہ ہیں۔ اہل سنت اور دیگر مذاہب کے لوگ قیام پاکستان سے لیکر آج تک مختلف علماءو خطباء کی مجالس سے استفادہ کیلئے مجالس میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس پرآشوب اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ماحول میں اسلام آباد کے علمائے اہل سنت کی مجلس عزا میں شرکت مذہبی ہم آہنگی کیلئے خوش آئند اقدام ہے۔

4:31 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top